ایچی ناگویا، جاپان: ایچی ناگویا ایشین گیمز 2026 میں 24 ستمبر کو پاکستان کے کھلاڑی مختلف کھیلوں میں ایکشن میں ہوں گے، جبکہ ہاکی، کبڈی اور اسکواش میں قومی ٹیمیں بھی میدان میں اتریں گی۔
پاکستان کے 24 ستمبر کے شیڈول میں تیراکی، فینسنگ، ٹیبل ٹینس، اسکواش، باکسنگ، روئنگ، کبڈی، ہاکی اور ایتھلیٹکس کے مقابلے شامل ہیں۔
تیراکی اور فینسنگ سے دن کا آغاز
پاکستان کی جانب سے میشال عائشہ حیات ایوب خواتین کی 50 میٹر فری اسٹائل ہیٹ ون میں حصہ لیں گی۔ ان کا مقابلہ پاکستان وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوگا۔
حمزہ آصف مردوں کی 50 میٹر بٹر فلائی ہیٹ فائیو میں ایکشن میں ہوں گے۔ ان کی ریس پاکستان وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 16 منٹ پر شیڈول ہے۔
فینسنگ میں محمد وقاص اور عبدالمصویر مینز ایپی انفرادی پول مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ان کے مقابلے پاکستان وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے شروع ہوں گے۔
ٹیبل ٹینس اور اسکواش
ٹیبل ٹینس میں محمد خان تھائی لینڈ کے تھپت پریچایان کے خلاف جبکہ طٰہٰ بلال بحرین کے راشد کے خلاف مینز سنگلز راؤنڈ ون میں مقابلہ کریں گے۔ دونوں میچز پاکستان وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوں گے۔
اسکواش کے مکسڈ ڈبلز راؤنڈ آف 16 میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے صبح 7 بجے جبکہ جاپان سے صبح 8 بجے ہوگا۔
اسی روز نور زمان کویت کے عمار التمیمی کے خلاف جبکہ محمد عرفان سعودی عرب کے محمد النسفان کے خلاف مینز سنگلز راؤنڈ آف 16 کھیلیں گے۔
باکسنگ اور روئنگ
باکسنگ میں ماریا خواتین کی 51 کلوگرام کیٹیگری کے ابتدائی مقابلے میں منگولیا کی یسوگن اویونتسیگ کے خلاف رنگ میں اتریں گی۔ مقابلہ پاکستان وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔
روئنگ میں اسد اقبال لائٹ ویٹ مینز سنگل اسکلز فائنل بی میں حصہ لیں گے۔ ان کا مقابلہ پاکستان وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 50 منٹ پر ہوگا۔
کبڈی میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے
پاکستان کی مینز کبڈی ٹیم گروپ بی کے میچ میں ایران کے خلاف میدان میں اترے گی۔ یہ مقابلہ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
ہاکی میں پاکستان کا مقابلہ چین سے
24 ستمبر کو پاکستان ہاکی ٹیم بھی ایکشن میں ہوگی۔ قومی ٹیم پول بی کے میچ میں چین کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان اور چین کا میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے گفُو پری فیکچرل گرین اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ایتھلیٹکس میں فائقہ ریاض ایکشن میں ہوں گی
ایتھلیٹکس میں پاکستان کی فائقہ ریاض خواتین کی 100 میٹر راؤنڈ ون میں حصہ لیں گی۔ ان کی ریس پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 49 منٹ پر شیڈول ہے۔
