پرولیگ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا، سفیان خان اور حنان شاہد انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر

اسلام آباد: ایف آئی ایچ پرو لیگ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ قومی اسکواڈ میں شامل دو اہم کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی انجری کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے انہیں پرو لیگ کے لیے روانہ ہونے والی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ ان کی عدم دستیابی کو قومی ٹیم کے لیے اہم نقصان قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ دونوں کھلاڑی ٹیم کے مضبوط رکن سمجھے جاتے تھے۔

دوسری جانب ہیڈ کوچ منظور الحسن جونئیر کے مطابق سفیان خان اور حنان شاہد کی جگہ بشارت خان اور عبدالمنان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

قومی ٹیم پرو لیگ میں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق میدان میں اترے گی، تاہم اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی نے ٹیم کمبی نیشن پر ضرور اثر ڈالا ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل ہونے والی اس تبدیلی کو قومی ہاکی کے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے

 

Leave a Comment