Blog
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا
ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر 18 ایشیا کپ 2026 جو کہ 29 مئی سے 6 جون تک جاپان کے شہر کاکامیگاہارا میں کھیلا جارہا ہے۔ ایونٹ کے اعصاب شکن سیمی فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے ہرادیا۔
کھیل کے آغاز میں بھارت کو پینلٹی اسٹروک کے نتیجے میں ایک گول کی برتری حاصل رہی۔ بھارت کا پہلا گول ٹانی اشیش نے کیا۔ جس کے بعد پاکستان کے عدیل نے گول کرکے حساب چکتا کردیا۔ اسکے بعد بھارت کے شاہ رخ نے 35 ویں منٹ میں گول سکور کرکے بھارت کو 1-2 سے برتری دلائی۔37ویں منٹ میں پاکستان کے محمد فرحان نے گول سکور کرکے 2-2 سے میچ برابر کردیا ۔42 ویں منٹ میں پاکستان کو عزیر احمد کی جانب سے گول کرکے پاکستان کو دو کے مقابلے تین گول سے برتری دلادی۔
جس کے بعد بھارت کے ٹانی اشیش نے یکے بعد دیگرے تین گول سکور کرکے بھارت کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے برتری دلاکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرایا ۔
پاکستان کو 3کے مقابلے میں 5 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔پاکستان اب تیسری پوزیشن کا میچ ملائشیا کیساتھ کھیلے گا۔۔جبکہ فائنل میں بھارت اور جاپان مدمقابل ہوں گے۔۔

